اسلام آباد ( اردو ٹائمز) : ورلڈکپ 2023کے شیڈول کا اعلان ، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ٹکرائیں گے۔
ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 6 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو کوالیفائرز کیخلاف میچ کھیلے گی۔
آئی سی سی شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے تاہم پی سی بی نے کہا تھا کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچی تو احمد آباد میں میچ کھیلے گی۔