LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پشاور (اردو ٹائمز) : علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

پی ٹی آئی رہنماوں علی محمد خان اور شکیل احمد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مردان فشریز ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان نے ضمانت کیلئے درخواست دی جس پر عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال مالاکنڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر شکیل احمد کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی گئی۔
عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں سابق وزرا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com