لاہور (اردو ٹائمز ) مسلم لیگ( ق) نے ن لیگ کی اہم وکٹ اڑا دی
پاکستان مسلم لیگ (ق )کی جانب سے بیرون ملک تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، اہم سیاسی رہنما ڈاکٹر شوکت علی (ق )لیگ میں شامل ہو گئے،وہ عرصہ دراز سے مسلم لیگ( ن) کے ساتھ منسلک تھے۔
تفصیلات کے مطابق یوکے سے معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔
ڈاکٹر شوکت علی نے صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پارٹی کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور اور سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور نے ڈاکٹر شوکت علی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر شوکت علی کو یوکے کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا، ڈاکٹر شوکت علی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔