LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

گلگت(اردو ٹائمز) : وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل
چیف کورٹ گلگت بلتستان نے خالد خورشید کی نااہلی کا فیصلہ سنا دیا
چیف کورٹ گلگت بلتستان نے خالد خورشید کی ڈگری کوجعلی قراردےدیا
پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خان کی لا ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔
درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔
عدالت نے اس معاملے پر ایچ ای سی، وزیراعلیٰ، گلگت بلتستان بار کونسل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com