LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پنجاب(اردو ٹائمز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد

کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس سے لڑائی جھگڑا اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی، اس لیے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکتا۔
تفتیشی افسر کے مطابق پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت قبل از وقت ہے، لہٰذا مسترد کی جائے،عدالت نے پولیس کے اعتراض پر درخواست ضمانت کے نا قابل سماعت ہونے پر اسے خارج کر دیا۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے، مقدمے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپے کے موقع پر پولیس پر حملہ کیا گیا تھا اور قانونی کارروئی سے روکا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com