راولپنڈی(اردو ٹائمز) : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سوئفٹ سینٹرز کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے, ریجنل ڈائریکٹرنسرین مرزا
ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نسرین اختر مرزانےکہا ہے کہ سوئفٹ سینٹرز کے قیام کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 جولائی 2023 مقررہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ریجنل ڈائریکٹرراولپنڈی نےکہا کہ سوئفٹ سنٹروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
سوئفٹ سنٹرز اوپن یونیورسٹی کے ساتھ ملکر خدمات انجام دیں گے اورجلد فعال کردیئےجائیں گے.ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے پرائیویٹ پارٹنر شپ سے سوئفٹ سنٹر کھولنے اورمینول نظام کو ڈیجیٹل کرکے جدید نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی بدولت طلباء وطالبات کے مسائل کافوری ازالہ ممکن ہو سکے گا
سوئفٹ سنٹرز جاری اور نئے طلباء کو ڈیجیٹل,آن لائن داخلہ اور اسکے متعلق معلومات ,سہولیات فراہم کریں گے ,
ریجنل ڈائریکٹرنسرین مرزا راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی ریجن ایک ماڈل ریجن کے طور پر خدمات جاری رکھے گا ,
ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جاچکے ہیں تاکہ دور درازدیہاتی علاقوں کے طلباء وطالبات کو آسان اور سستی معیاری تعلیم فراہم کرسکیں,
فاصلاتی نظام تعلیم میں بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کوئی ثانی نہیں .
اس ضمن میں پہلے ہی ٹیوٹرز اور طلبہ کے لیے ٹریننگ پروگرام مرتب دیئے جا چکے ہیں تاکہ طالبعلموں کو گھر کی دہلیز پرتعلیمی سہولیات حاصل ہوں.
ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ سہولت سنٹر کے لیے باقائدہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوگا تاکہ طالبعلموں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے.
ریجنل ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف معیاری تعلیم کے تحت عالمی درجہ بندی امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں پاکستان کی یونیورسٹیوں میں پہلی اور دنیا بھرمیں 25ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔