LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) :شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجے جائیں، جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیج دی۔
عدالت عالیہ نے تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com