LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز ) چیئرمین پی ٹی آئی جی ایچ کیو گیٹ اورحمزہ کیمپ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات میں بھی نامزد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جی ایچ کیو گیٹ اور حمزہ کیمپ میں توڑ پھوڑ کے پہلے سے درج دو مقدمات میں بھی نامزد کر دیے گئے، مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کو آرمی املاک کی توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج ہے، جس میں عمران خان کو بھی نامزد کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت 6 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف 3 مقدمات 9 مئی اور 3 مقدمات 10 مئی کو درج کیے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصل آباد میں دو مقدمات اور راولپنڈی میں درج دو مقدمات میں نامزد کیا گیا جبکہ گوجرانوالا اور میانوالی میں بھی درج ایک ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی عدالتوں کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کے گیٹ پر حملے کا مقدمہ 10 مئی کو درج کرلیا تھا جس میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت درجنوں کارکنان نامزد کیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث بیشتر شر پسندوں کی شناخت بھی ہوگئی تھی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے اور پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث شر پسندوں کی شناخت کے بعد گرفتاریاں بھی کی گئیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شناخت شدہ شر پسند ملزمان میں افشاں کامران سکنہ راولپنڈی، فاطمہ احسان سکنہ راولپنڈی، شبانہ فیاض سکنہ راولپنڈی، عابد ملک سکنہ اسلام آباد، عاصم خورشید سکنہ کراچی، زاہد علی شاہ گیلانی سکنہ راولپنڈی، خان کاشف خان سکنہ راولپنڈی، منیزا احمد سکنہ چکوال، جہانگیر احمد سکنہ اسلام آباد، محمد عثمان قریشی سکنہ راولپنڈی، ابو بکر احمد سکنہ اسلام آباد، پیرزادہ شہباز ناصر سکنہ راولپنڈی، انصر جاوید سکنہ مری اور حماد خان سکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔
پولیس نے ’جی ایچ کیو‘ کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی۔’انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ‘ کی سربراہ ایس ایس پی ’انویسٹی گیشن‘ زنیرہ اظفر ہیں۔ یونٹ میں ’ایس ڈی پی او‘ کینٹ، ’ایس ڈی پی او‘ سٹی اور 3 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ ’جی ایچ کیو‘ پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا جس میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com