LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز )پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے بھائی بیوی بچوں کے سامنے اغوا

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پر ان گنت چھاپے مارے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا میرے گھر کو توڑا گیا، ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے میرے بزنس آفس کو سیل کردیا اور اب کل رات میرے بھائی عمر نواز اعوان ،جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، ان کو سیکٹر I-8 سے بیوی اور 4 بیٹیوں (جو مائنرز ہیں) کے سامنے پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس لوگوں نے گاڑی سے نکال کر اغواء کر لیا ۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ عمر نواز اعوان CareemPAK میں گروپ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں اور مکمل طور پر غیر سیاسی شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ کے سامنے رکھتا ہوں بے شک اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے،۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com