اسلام آباد(اردو ٹائمز) : پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی والدہ سپردِ خاک
مختلف مکاتب فکر کے افراد ،صحافتی ،سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی نماز جنازہ میں شرکت
اسلام آباد ( )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گھکڑ منڈی میں ادا کر دیا گیا جنازے میں ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں،سیاسی شخصیات،علماء،و دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی والدہ کا جمعرات کو انتقال ہو گیا تھا ان کی نماز جنازہ گھکڑ منڈی کے قبرستان انوار مدینہ میں ادا کی گئی اور وہیں پر ان کی تدفین کر دی گئی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی اتوار کے روز صبح دس بجے گکھڑ منڈی میں ہو گی۔