LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) سویڈن میں توہین قرآن کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

اس ناپاک حرکت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔ راجہ شاکر زمان کیانی
قرآن کریم کے جلانے کے واقعہ کیخلاف اوآئی سی عملی اقدمات اٹھائے۔ اورنگزیب خان
اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی مرکزی سپریم کونسل کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمودعلی،حاجی راجہ صابر،مرزاسعید اختر،سردار محمد آصف،چوہدری زاہد احمد،علی اصغرمانی بٹ،محمد سرفرازملک،ملک محمد اسلم،چوہدری انور،ملک عدنان،چوہدری منیر،سردارنسیم ممتاز،وارث دلیپ،راجہ ارشد،خالد محمود،واجد گجر،چوہدری ابرار،ملک خلیل،عرفان خان،راجہ غلام مرتضیٰ،سید ارشادشاہ،چوہدری اعجاز،عمران عباسی،راجہ نسیم،راجہ نثار سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں تمام شرکاء نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سویڈن میں توہین قرآن کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس ناپاک حرکت سے دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں، کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذاہب کے شعائرکی توہین کی اجازت نہیں دیتا،اس ناپاک جسارت سے ہمارے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے،اسلام امن پسندی کا دین ہے لیکن اس امن پسندی کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اس سلسلے میں اوآئی سی عملی اقدمات اٹھائے اور جو لوگ اس شرم ناک واقعے میں ملوث ہیں ان کو عالمی دہشت گرد قرار دے کر قرارواقعی سزادی جائے،شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ،یورپی یونین اور دیگر عالمی تنظیموں کو مجبورکرے کہ وہ ایسے قانون بنائیں جس سے کوئی بھی کسی بھی مذہب کی توہین کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com