اسلام آباد (اردوٹائمز) : ایشین کلچر ل ا یسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 6 ، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 11, جولائی 2023ء کو منعقد کی جائے گی
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 6، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب فنکاروں اور چند ایوارڈز یافتگان کی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے 26، جون کی بجائے 11،جولائی 2023ء کو منعقد کی جاۓ گی۔ جس میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
سید سہیل بخاری نےمزید بتایا کہ وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے -ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا جس میں ملک کے نامور فنکار اور گلوکار پرفارم کریں گے –