LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردوٹائمز) :چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل،نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہو گی۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2، 2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، رمنا اور سیکرٹریٹ میں درج 1، 1 مقدمے کی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشت گردی کی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

دوسری جانب ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

نعیم پنجوتھا کا مزید کہنا ہے کہ اے ٹی سی اور دیگر مقدمات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس بھی جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی تقریباً 20 مقدمات میں آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com