کراچی (اردوٹائمز) منگھوپیرٹاون چیئرمین حاجی نواز رین ایمرجنسی کیمپ لگایا گیا
کراچی منگھوپیرٹاون چیئرمین حاجی نواز رین ایمرجنسی کیمپ لگایا گیا ۔ منگو پیر ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے دوران لوگ محتاط رہیں اور شہر میں اپنا خیال رکھیں بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور گھر میں ہمیشہ محتاط رکھیں تاکہ برسات کے دوران کوئی جانی نقصان نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ایمرجنسی رین کیمپ قائم کیا ہوا ہے کسی بھی مشکل گھڑی میں شہری ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ جبکہ منگو پیر اور سرجانی ٹاؤن میں منگو پیر کے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی نے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کروائے جس سے لوگ صحت کی سہولتوں سے مستفید ہونے لگے ہیں حاجی نواز علی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں موزی امراض پھیلنے لگے ہیں برسات کے بعد بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر ہوں ۔