LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لااہور (اردو ٹائمز)پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو پارٹی سے نکال دیا، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلی و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی اور انہیں پارٹی سے فارغ کردیا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 21 جون کو شوکاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔عمرایوب کا نوٹس میں مزید کہنا ہے کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کیلیے اکسانے پرپوچھا گیا تھا۔ نوٹس کے مطابق آپ کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com