میٹ پاویک اور لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں داخل
کروشین ٹینس سٹار میٹ پاویک اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔
انہوں نے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں جونی اومارا اوران کی ہم وطن جوڑی دار اولیویا نکولس پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں
جس کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں کروشین ٹینس سٹار میٹ پاویک اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےجونی اومارا اوران کی ہم وطن جوڑی دار اولیویا نکولس پر مشتمل برطانوی جوڑی کو 6-7(6-8)،6-4 اور 3-6سےشکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا