LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لااہور (اردو ٹائمز)محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کادورہ،تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ،کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم

5
روز کے اندر کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک، مرکزی مزار کے احاطے کی تزئین و آرائش کو بھی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
انشاء اللہ مزار کی تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبہ یکم محرم سے قبل مکمل ہوجائیگا، زائرین کیلئے اضافی سہولتیں میسر ہونگی:محسن نقوی
اراضی مالکان کو پورا معاوضہ دیا جائے گا، کمشنر لاہورڈویژن کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے کی ادائیگیوں کی ہدایت
ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے، بیڈ میں 21دیہات متا ثر ہوئے، لوگوں کا انخلاء کیا گیا،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
لاہور14جولائی: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج رات مزار بی بی پاکدامن کادورہ کیا اورتزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کو کشادہ کرنے کیلئے تعمیراتی سرگرمیوں کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبے پرکام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5روز کے اندر کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک دیااور مرکزی مزار کے احاطے کی تزئین و آرائش کو بھی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مزار بی بی پاکدامن کی تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبہ یکم محرم سے قبل مکمل ہوجائے گا۔مزار کی توسیع سے زائرین کیلئے اضافی سہولتیں میسر ہوں گی۔مزار پر آنے والا راستہ کشادہ ہونے سے بھی زائرین کو آسانی ہوگی۔ اراضی مالکان کو پورا معاوضہ دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کمشنر لاہورڈویژن کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے کی ادائیگیوں کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ بی بی

 

پاکدامن کے مزار کو یکم محرم تک زائرین کیلئے کھول دیا جائے۔ مزار کی تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبے پر دن ر ات کام ہورہا ہے اور200سے زائد ورکرز کام کررہے ہیں۔نیر علی دادااوران کی ٹیم بھی یہاں موجود ہے۔صوبائی وزراء اورکمشنر لاہورڈویژن نے گنڈا سنگھ والاکا دورہ کیااورسیلاب سے متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں کی نگران کی۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے اوردریاکے بیڈ میں 21دیہات متا ثر ہوئے ہیں۔ان دیہات میں لوگوں کا انخلاء کیا گیا ہے اورامدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،معروف آرکیٹیکٹ نیر علی دادا،سیکرٹریزتعمیرات و مواصلات،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com