راولپنڈی(اردو ٹائمز) کھنہ پل دبئی ٹاور کے سامنے ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو روک کر بلاوجہ جرمانہ کر دیا
راولپنڈی کھنہ پل دبئی ٹاور کے سامنے ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو روک کر بلاوجہ جرمانہ کر دیا اور شہری کے ساتھ بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر دی ایل علاقے کا سی سی پی او راولپنڈی سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اہکار کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے تاکہ بلاوجہ عوام کو پرشیانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،تفصیلات کے مطابق کھنہ پل دبئی ٹاور راولپنڈی کے پاس ٹریفک پولیس اہکار نے موٹر سائیکل سوار شہری کو روک کر بلاوجہ جرمانہ عائد کر دیا اور شہری کے ساتھ بدتمیزی کی بھی کی اور موٹر سائیکل کی چابی نکال دی اور شہری کو برابھلا کہنا شروع کر دیا اہل علاقہ کے مکینوں اور تاجروں نے سی سی پی او راولپنڈی سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اہکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے