بلوچستان(اردو ٹائمز) ▪بلوچستان، ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ، تین جوان شہید
بلوچستان کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین اہلکار شہید جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ایک روز قبل بھی سوئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں تین جوان شہید اور دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔