لااہور (اردو ٹائمز)حکومت نے ججز کوقرضے دینے کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص کردیئے
نگران حکومت نے لاہورہائی کورٹ کے ججز کوقرضے دینے کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص کردیئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں قرضے دیئے جائیں گے، جس کیلئے نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو رواں مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں 50 کروڑ روپے بطور قرض دیئے جائیں گے ،پرویزالٰہی دور میں بھی 8 ججزکو گھرخریدنے کے لیے قرض کی منظوری دی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال میں گھروں کی خریداری کیلئے جج صاحبان کو 23 کروڑ روپے قرض دیئے گئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں سمری کی باقاعدہ منظوری دی تھی2022 میں ججز کیلئے فی کس 2 کروڑ 98 لاکھ 75 ہزار روپے منظور کیے گئے تھے