LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کے ڈی جی ایڈمن سعید رمضان کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کے ڈی جی ایڈمن سعید رمضان کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ۔ ڈی جی ایڈمن نے توہین عدالت کیس میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا معاملہ نمٹادیا۔جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈائریکٹر جنرل کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن لوگوں نے غیر قانونی ریڈ کیا ان پر بھی پرچہ ہو گیا ، جس بندے نے جعلی رپورٹر بن کر ریڈ کرتے ویڈیو بنائی اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ، جعلی ریڈ میں لڑکیوں کو مارا جارہا تھا کیمرے توڑ رہے تھے پیسے نکال رہے تھے۔ عدالت نے مرکزی درخواست نمٹاتے ہوئے توہین عدالت کاروائی کا معاملہ بھی نمٹا دیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *