LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز)لیفٹیننٹ جنرل (ر )عبدالقیوم ملک پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی قومی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیٹی نے بتایا کہ سوائے جنرل عبدالقیوم ملک کے کسی نے صدارتی الیکشن کےلئے کاغذات جمع نہیں کروائے جس پر قومی کونسل کے ممبران نے بلامقابلہ آگے تین سال کے لئے جنرل عبدالقیوم کو سوسائٹی کا صدر منتخب کر لیا ۔ قومی کونسل کے ممبران نے جنرل فیض چشتی کو تاحیات پیٹرن ان چیف مقرر کردیا۔
قومی کونسل ممبران نے عزیز اعوان کو اعزازی طور پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا میڈیا کو آرڈینیٹر مقررکردیا جبکہ عاصم علی فیض چشتی کو اعزاز ی طو رپر تین سال کے لئے ایڈوائزر مقررکردیا۔
آخر میں جنرل عبدالقیوم ملک نومنتخب صدر پورے پاکستان کے سابقہ فوجیوں کا صدر منتخب کرنے پر تہہ دل سے شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سابقہ فوجیوں اور ان کے فیملی ممبرز کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو برئوئے کار لا کر ان کی مدد کو جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی کونسل کی مشاورت سے جلد ازجلد آئین کے مطابق سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اعلان کریں گے۔
آخر میں انہوں نے موجودہ فوجی قیادت کو پیغام دیا کہ تمام سابقہ فوجی ان کی ٹیم کے طور پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ، اسی سلسلہ میں وہ 19جولائی کو دوپہر تین بجے ایک اہم پریس کانفرنس اسلام آباد میں کریں گے جس میں سوسائٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور موجودہ ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کے طورپر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com