LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

اسلام آباد( اردو ٹائمز)وفاقی حکومت نے سائبر سکیورٹی حملوں سے بچاؤ کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا

وفاقی کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023 کی باضابطہ منظوری دے دی، رولز کی تیاری کا آغاز پیکا ایکٹ 2016 اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کے تحت کیا گیا۔

حکومت نے سائبر سیکیورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری رسپانس کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، ان رولز کی تیاری کا آغاز پیکا ایکٹ 2016 اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کے تحت کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے بتایا کہ سرٹ رولز 2023 کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں سے مکمل مشاورت کی گئی۔

سرٹ رولز کے تحت کسی بھی حکومتی ادارے، محکمے میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق معاملے پر فوری آپریشنل سہولیات و ٹیکنیکل ریسپانس فراہم کیا جاسکے گا۔

امین الحق نے کہا کہ رولز کے ذریعے سائبر سیکیورٹی حملے سے تحفظ کے سلسلے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ رسک مینجمنٹ پروسیس کی سہولت فراہم کی جاسکے گی، رولز کے تحت، نیشنل، گورنمنٹ، وفاق، صوبائی و سیکٹورل سطح پر سرٹ ٹیموں کی تشکیل دی جائے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق تمام کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے مؤثر آپریشن کے لیے سرٹ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

قومی و سیکٹورل سرٹس سائبر سیکیورٹی سے بچاؤ اور مؤثر رسپانس کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی، سرٹس ٹیمیں ملک بھر میں تمام اداروں کے سائبر سیکیورٹی حملوں سے متعلق مطلوبہ اقدامات، سہولیات اور رسپانس کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com