LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

اسلام آباد( اردو ٹائمز) نشہ انسان کو اس طرح تباہ کرتا ھے۔ اس نوجوان نے 2012 میں ایم بی بی ایس کیا پھر نشے کی لت پڑگئی۔

آئس ( شیشہ) کیا ھے؟؟؟
آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے، جیسے آلو پیاز اور ٹماٹر

آئس ایک ایسا نشہ ھے، جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھوجاتے ہیں۔
جس سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ھے۔

آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ھے۔ اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ھے۔

پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے، وہ آہستہ آہستہ کم ہوجاتی ھے۔ اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز پے ڈوز بڑھاتا جاتا ھے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کرسکے۔

کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی، مگر آٸس ایک خطرناک چیز ھے، جو وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ھے۔

آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ھے۔

آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوٸی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ھے۔ جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔

پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ھے کہ! نوجوان نسل اس سے دور رہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کی خاطر اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے خلاف آواز اٹھائیں۔ شکریہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com