راولپنڈی (اردو ٹائمز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرراولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرراولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ، ورکشاپ میں ڈی ایس پی عاطف (آر پی اوآفس)، ڈی ایس پی خالد ملک (آر آئی بی)،سب انسپکٹرمجاہد،سب انسپکٹر تنویر رضاسمیت69تفتیشی افسران نے شرکت کی، ورکشا پ میں تفتیشی افسران کوشہریوں سے برتاؤ،جائے وقوعہ پر بطور فرسٹ رسپانڈر کے فرائض،سروس ڈیلیوری،کرائم سین کو محفوظ کرنے کا طریقہ اورمقدمہ کی تفتیش کے متعلق آگاہی فراہم کی، ورکشاپ کا مقصد تفتیش میں آنے والے نقائص کو دور کرنااور تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانا ہے،ڈی ایس پیز۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ورکشاپ میں ڈی ایس پی عاطف (آر پی اوآفس)، ڈی ایس پی خالد ملک (آر آئی بی)،سب انسپکٹرمجاہد،سب انسپکٹر تنویر رضاسمیت69تفتیشی افسران نے شرکت کی،ورکشا پ میں تفتیشی افسران کوشہریوں سے برتاؤ،جائے وقوعہ پر بطور فرسٹ رسپانڈر کے فرائض،سروس ڈیلیوری،کرائم سین کو محفوظ کرنے کا طریقہ اورمقدمہ کی تفتیش کے متعلق آگاہی فراہم کی،ڈی ایس پیز کا کہناتھاکہ تربیتی ورکشاپس کے ذریعے تفتیشی افسران کی استعدادکار بڑھا کر کار کردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے، تربیتی ورکشاپس کا مقصد تفتیشی افسران کو موقعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اورموثر تفتیش پر تربیت فراہم کرنا ہے،تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے ملزمان کی سزا یابی اورانصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی