LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پشاور(اردو ٹائمز) : پرویز خٹک کی نئی جماعت دو گھنٹے میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اراکین کا اعلان لاتعلقی

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی کی تشکیل کے بعد اراکین نے نئی جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کرنا شروع کردیا۔پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت بننے کے آدھے گھنٹے میں ہی اراکین کی جانب سے تردیدی پیغامات آنا شروع ہوگئے، میڈیا کو دیے گئے ناموں میں سے اب تک نو افراد نئی جماعت میں شمولیت کی تردید کر چکے ہیں جبکہ مزید کے آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر محمد جان، افتخار مشوانی، ملک شوکت، تاج محمد خان، پیر مصور خان اور ساجدہ ذوالفقار نے پرویز خٹک کی نئی جماعت میں شمولیت کی تردید کردی۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے سوات عزیز اللہ خان گراں اور سابق ایم پی اے ایبٹ آباد قلندر خان لودھی ، سابق رکن اسمبلی لوئر دیر اعظم خان نے بھی پرویز خٹک کی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آخری سانس تک پی ٹی آئی اور چیئرمین کا وفادار رہوں گا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آغاز پر ہی اراکین کے تردیدی پیغامات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ پارٹی کی سیاسی منظر نامے میں کوئی حثییت نہیں ہوگی۔قبل ازیں پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے مقابل نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا جس میں سابق ارکان اسمبلی اور رہنماں سمیت سابق وزیراعلی محمود خان نے بھی شمولیت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ پرویز خٹک نیپی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا اور دعوی کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع بلامقابلہ پارٹی کے سربراہ بھی منتخب ہوگئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com