LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز)سی پی اوسید خالد ہمدانی کی زیر قیادت محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے پولیس افسران و جید علماء پر مشتمل کاروان امن عید گاہ شریف پہنچ گیا

سی پی اوسید خالد ہمدانی کی زیر قیادت محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے پولیس افسران و جید علماء پر مشتمل کاروان امن عید گاہ شریف پہنچ گیا، وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، ایس پی راول فیصل سلیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونبیل،ڈی ایس پی سیکورٹی مرزاطاہر سکندر،ایس ڈی پی او وارثخان ملک رفاقت،اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر زنیرہ سمیت ایس ایچ اوبنی کی شرکت،کاروان امن میں حافظ اقبال رضوی،حافظ عبدالشکور،علامہ زاہد حسین کاظمی،صاحبز ادہ عثمان غنی،حافظ قاسم ایوب، کوثرعباس قمی، یاسر اقبال رضوی، شاہد غفور پراچہ، ضیا ء اللہ شاہ،مولانا محمد شاہد صبور چشتی،قاری رفیق شاکر، طاہر تاج بھٹی،سائیں اعجاز،حافظ محمد اختر اوردیگر ممبران بھی شامل تھے،کاروان امن کا استقبال پیر نقیب الرحمن نے کیا،عید گاہ شریف میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس ہوا،علماء کرام کا کہناتھاکہ سینئر پولیس افسران اورجید علماء پر مشتمل کاروان امن لے کر حاضر ہوئے ہیں،کاروان امن سے ہر سال کی طرح امسال بھی بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام جائے گا، ہمیں اپنے ملک کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے،سی پی اوراولپنڈی کے شکر گزار ہیں کے انہوں نے ہم سب کو متحرک کیا،سب ملکر محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کریں گے،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ خوش قسمتی ہے کہ جید علماء اوراکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں، کاروان امن میں شرکت پر علماء کرام اوراکابرین کا شکرگزار ہوں،علماء واکابرین کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اورایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے تاجر برادری اورمیڈیا نمائندگان کوامن وامان کے قیام میں بہترین کردار ادا رکرنے پر انکا شکریہ ادا کیا، اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی اورمحبت اوریگانگت کی فضا کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com