LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

لاہور(اردو ٹائمز )لاہور پولیس تھانہ لیاقت آباد دوران کاروائی منشیات فروش گرفتار

ملزم اسماعیل تعلیمی اداروں کے گرد و نواح منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث،پولیس
نوجوان نسل کی رگوں میں نشے جیسا زہر گھولنے جبکہ قوم کے مستقبل کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلنے میں ملوث عناصر کسی بھی رعائیت و لچک کے مستحق نہیں تاہم نسل کو بے راہروی سے بچایا جاسکے ،معاشرہ میں بڑھتے ہوئے استعمال نشہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈی آئی جی سید علی ناصر رضوی کے سخت احکامات پر عمل پیرا پوليس تھانہ لياقت آباد کی کامیاب کاروائی تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس ڈویژن سے متعلقہ تھانہ لياقت آباد کے سب انسپکٹر احسان علی ہمراہی اہلکاران اطلاع ملنے پر ریڈ کرتے ہوئے اسماعیل نامی منشیات فروش کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم اسماعیل تعلیمی اداروں کے باہر موجود ہوٹل اور کیفٹیریاز میں ویٹر کی نوکری کرتا اور طالب علموں کومنشات کی ترسیل میں مبینہ طور پر ملوث ہے ملزم سے 1380 گرام چرس برامد کر لی گئی جب کہ 9c کی دفعات کے تحت اندراج مقدمہ مکمل کر لیا گیا،کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ لیاقت اباد اور ان کی ٹیم شاباش کے مستحق جبکہ منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر معاشرے کا ناسور ہیں جن کی سرکوبی فرض اولین ،ایس پی عمارہ شیرازی*لاہور پولیس تھانہ لیاقت آباد دوران کاروائی منشیات فروش گرفتار

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com