اسلام آباد (اردو ٹائمز )سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تیز بارش کے دوران فوراً متحرک
سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تیز بارش کے دوران فوراً متحرک
سڑکوں پر نکاسی آب کے لئے سی ڈی اے عملہ اور مشینری کا کام تیزی سے جاری
نالوں کی نگرانی کے لئے سی ڈی اے کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود ہے، سی ڈی اے انتظامیہ
اسلام آباد میں تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال ہیں، سی ڈی اے انتظامیہ
اسلام آباد کی تمام شاہراہوں، نالوں اور پانی کی گزرگاہوں کی سخت نگرانی
نالوں میں پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے، سی ڈی اے انتظامیہ
سیکٹوریل اور نان سیکٹوریل ایریاز میں سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں تعینات
نشیبی علاقوں میں متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں مزید سخت کردی گئیں، سی ڈی اے انتظامیہ
اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں
کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہری سی ڈی اے کی ہیلپ لائن نمبر پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں، سی ڈی اے انتظامیہ
مون سون سے قبل ہی سینی ٹیشن ونگ نے شہر کے تمام نالوں کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا تھا، سی ڈی اے انتظامیہ
موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جارہا ہے
نشیبی علاقوں کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جارہا ہے
مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں
متعلقہ عملے کی مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئی ہیں