LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی( اردو ٹائمز )ایس ایچ او نصیر آباد ندیم ظفر کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی

ایس ایچ او نصیر آباد ندیم ظفر کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، ایک ہفتہ قبل اپنے سسر، سالے اور سالے کی بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے سسر،سالے اورسالے کی بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم یاسر کو گرفتارکرلیا،ملزم یاسر نے گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے سسر ندیم، سالے آفتاب اورسالے کی بیوی شانزہ کوزخمی کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ ہفتہ قبل تھانہ نصیر آباد میں درج کیاگیاتھا،ا یس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے .

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com