LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

لاہور( اردو ٹائمز )لاہور کی سڑکوں پر ذہنی پسماندگی کا شکارحوس پجاری رکشہ ڈرائیوروں کا راج

جنسی خواہشات کی تکمیل میں مگن شیطان کے پیرو کار رکشہ ڈرائیور سر عام ماؤں ،بہنوں کی عزت پامال کرنے لگے

غربت کا لباده اوڑھے معاشرتی ناسور رکشہ ڈرائیور کی سنگینی، خاتون کا نقاب نوچہ،سامنے برہنہ ہو گیا

لاہور(دانش خان سے )دیگر معاشرتی برائیوں اور بے راہ روی جیسے عوامل جن کے باعث کسی بھی معاشرے خصوصا اسلامی معاشرے کا چہرہ مسخ ہو کر رہ جاتا ہے جبکہ ہر قیمت پر جنسی خواہشات کی تکمیل میں ملوث ایسے ذہنی پسماندگی کا شکار عناصر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں یہ کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان بھی ہیں تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقے میں خاتون رکشہ سوار کو اس وقت شدید ذہنی اذیت اور خوف کا سامنا کرنا پڑا جب رکشہ ڈرائیور کی جانب سے موبائل پر فحش ویڈیو چلا کر سامنے رکھ دی گئی ،جس عمل کو خاتون کی جانب سے اپنے موبائل کیمرہ میں بطور ثبوت محفوظ کر لیا گیا ،متاثرہ خاتون کے کہنے کے مطابق نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے محض اس بے شرمی پر اکتفا نا کیا بلکہ پہلے تو نقاب نوچتا رہا اور پھر چلتی سڑک پر رکشہ روک کر خاتون کے سامنے برہنہ ہونے کا ارتکاب بھی کیا بعد اذان خاتون کے واویلا کرنے پر متاثرہ خاتون کو گالیاں دیتے ہوئے با آسانی موقع سے فرار بھی ہو گیا متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ مسلم ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کر لیا گیا جب کہ پولیس تاحال شیطان صفت رکشہ ڈرائیورکوگرفتار کرنے میں ناکام رہی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com