راولپنڈی ( اردو ٹائمز ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 14ملزمان گرفتار،07کلو سے زائد چرس اور53لیٹرشراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم ہیرا مسیح سے 01کلو460گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم شاف علی سے01کلو420گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم وقاص احمد سے 01کلو450گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم خالد سے 01کلو100گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم توصیف سے 800گرام چرس، ملزم حمزہ سے 600گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 505گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم تیمور سے 132گرام چرس، ملزم خالد سے 130گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم محمد اعظم سے 20لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم شکیل سے 13لیٹرشراب،ملزم منصور سے 10لیٹرشراب،سٹی پولیس نے ملزم نعمان سے 05لیٹرشراب اوردھمیال پولیس نے ملزم وقاص سے 05لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کازہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات اورشراب سپلائر زکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔