LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز) ریجن میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں ریجنل دفتر راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

،تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی نبیل کھوکھر کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے، اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ایس آئی سلیم اکرم،محمد آزاد اور امین اللہ خان،جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی اعجاز حسین،عامر فدا،اکرام ریاض،وسیم عباس،نسیم سرور،شعیب الرحمن،ساجد محمود،محمد رضوان،وقار احمد،سرفراز خان،خرم شہزاداور محمد آصف شامل ہیں، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں وہاں قانون، انصاف اور میرٹ کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں،آپکی ترقی آپکی بہترین کارکردگی سے مشروط ہے لہذا آپ اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو محکمہ میں مزید بہتری لانے میں استعمال کریں۔
Punjab Police Pakistan Punjab Police – Updates Rawalpindi Police Attock Police Jhelum Police Official Chakwal Police

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com