اسلام آباد (اردو ٹائمز): سی ڈی اے کے زیر اہتمام کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے پلاٹس کی دو روزہ نیلا می اختتام پذیر ہوگئ
۔ کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد منصوبے کو بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی۔ نیلامی کے لئے پیش کئے گئے تمام پلاٹس نیلام۔دو روزہ نیلامی کے دوران 18 پلاٹس 3ارب 82کروڑ 70 لاکھ میں فروخت کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے شکر پڑیاں پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر سے متصل 27 ایکڑ پر محیطJBR دبئی ، سٹی واک دبئی اور نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا قیام کرنے جا رہا ہے۔ جس کے لئے سی ڈی اے کی جانب سے 500 مربع گز سائز کے پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے گئے۔
کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں پلاٹس کیفے ، ریستوران ، بسٹروز کے لئے مختص ہوں گے۔
واضح رہے کہ دو روزہ نیلامی میں سرمایہ کاروں با لخصوص قومی اور بین الاقوامی فوڈ چینز، ریستوران، بسٹروز اور کھانے پینے کی انڈسٹری سے متعلقہ افراد نے براہ راست بولیاں دے کر پلاٹ حاصل کئے۔
نیلامی کے دوسرے روز کیپٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 8 پلاٹس 2.007 ارب میں نیلام ہو ئے ۔ نیلامی کے دوسرے روز کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 12, 24کروڑ 35 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر 13، 20 کروڑ 35 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر 16 ، 20 کروڑ 65 لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر 17 ، 22 کروڑ 15 لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر 15 ، 25 کروڑ 25 لاکھ روپےمیں نیلام ہوا ۔ اسی طرح کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 18 ، 22 کروڑ 65 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر 19 ، 19 کروڑ 10 لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر 20 ، 22کروڑ روپےمیں نیلام ہوا۔مجموعی طور کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے پلاٹوں کی دو روزہ نیلامی کے دوران 18 پلاٹس 3.82 ارب روپے میں فروخت ہوئے۔ واضح رہے کہ کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کو JBR دبئی ، سٹی واک دبئی اور نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر بنایا جا رہا ہے۔کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد 27 ایکٹر پر محیط ہو گی ، 500 مربع گز سائز کے پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے گئے۔ کپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں پلاٹس کیفے ، ریستوران ، بسٹروز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی نے کی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر ریجنل پلاننگ، ڈرایکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈرایکٹر فنانس شامل ہیں ۔
موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔