کوئٹہ(اردوٹائمز)ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ اور حیدرآباد کی کارروائیاں
خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث دو ملزمان گرفتار
ملزمان نے وٹس ایپ کے ذریعےمتاثرین کا قابل اعتراض مواد شئیر کیا
ملزمان قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہے تھے
ملزم محمد اشرف کو سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی ٹیم نے عسکری پارک کوئٹہ سے گرفتار کیا
جبکہ ملزم غفران علی کو سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے گرفتار کیا
دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے مذکورہ موبائل فونز اور سمز برآمد کر لئے گئے
برآمد شدہ موبائل فونز کو فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے