LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ہری پور( اردو ٹائمز ) حسینیت صرف اسلام تک محدود نہیں بلکہ حسینیت ع آزادی کی علامت ہے امام حسین علیہ السلام آزاد لوگوں کے ہیرو ہیں

 حسینیت صرف اسلام تک محدود نہیں بلکہ حسینیت ع آزادی کی علامت ہے امام حسین علیہ السلام آزاد لوگوں کے ہیرو ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ فرزند رسول ص حضرت امام حسین علیہ السلام کا نام دنیا کے کونے کونے میں گونج رہا ہے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تین محرم کو ہریپور میں کوٹ نجیب اللہ میں سید نزران شاہ محروم کے گھر مجلس عزاء منعقد ہوئی بعد ازاں شانی شاہ کے زیر اہتمام جلوس علم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام برآمد ہوا جلوس میں مقامی ماتمی حلقوں نے شرکت کی اور بی بی خاتون جنت سلام اللہ علیہا کو ان کے جگر گوشہ کا پرسہ پیش کیا اس موقع پر ایس ایچ او کوٹ نجیب اللہ ڈی ایس پی عزیر خان، ایس ایچ او عارف خان بمہ اپنی پولیس کی نفری اور سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار بھی موجود تھے اسی طرح تین محرم سلطان پور (خانپور) راجہ گوھر عالم کے گھر سے جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی سلطان بدر دین بادشاہ کے اختتام پذیر ہوا. اس دوران ایس ایچ او خانپور سید صدیق شاہ اور سب انسپکٹر خالد خان بمہ پولیس نفری اور سیکیورٹی اہلکار موجود تھے اس موقع پر سید انجم شاہ حطار اور صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ نیر عباس جعفری بھی موجود تھے.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *