راولپنڈی (اردو ٹائمز) مورگاہ پولیس کی کاروائی،غیر قانونی اورکھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
مورگاہ پولیس کی کاروائی،غیر قانونی اورکھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، 190لیٹر پیٹرول بمعہ ٹینکی،فلنگ اسٹیشن اورڈب راڈ برآمد۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اورکھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم زین کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 190لیٹر پیٹرول بمعہ ٹینکی،فلنگ اسٹیشن اورڈب راڈ برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ کھلے عام پیٹرول فروخت کرکے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔