LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی (اردو ٹائمز) رتہ امرال پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

 رتہ امرال پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، چوری شدہ 06موٹرسائیکل،چھینا گیا موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان اوررئیس کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 06موٹرسائیکل،چھینا گیا موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد ہوا، ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ اورتہ امرال اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم اورمتحرک گینگز کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com