راولپنڈی(اردو ٹائمز)ایس ایچ او صادق آباد راجہ گلتاج کی ہمراہ پولیس ٹیم فوری کارروائی
راولپنڈی( )ایس ایچ او صادق آباد راجہ گلتاج کی ہمراہ پولیس ٹیم فوری کارروائی، قوت گویائی سے محروم والدین کی 10 سالہ بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ بچی کا سگا تایا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ اس کا بھائی خالد محمود اس کے گھر آیا اور اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس و جدید ٹیکنالوجی کی مدد ملزم خالد محمودکو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اور معصوم بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔