LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز)متوقع بارشیں،ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے عملے کی چھٹیاں منسوخ

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )مون سون کے دوران بارشوں کے پیش نظر متعلقہ افسران ،ملازمین اور فیلڈ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن نے تحریری احکامات جاری کر دیے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق متوقع بارشوں کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام افسران ،ملازمین اور فیلڈ عملے کی چھٹایں منسوخ کر دی گئی ہیں۔عملہ ہفتے کے 7دن ہفتے اور اتوار سمیت خدمات سرانجام دے گا۔تحریری احکامات کے مطابق ہدایات کی خلاف وزری کرنے پر متعلقہ فرد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل وارٹر منیجمنٹ،ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سوک منیجمنٹ ،ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ،ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹی ننس،ڈائریکٹر ایم پی او کو آگاہ کر دیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com