LOADING

Type to search

بین الاقوامی قومی قومی خبریں

ڈھاکہ (اردو ٹائمز)مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس ضلع جھل کٹھی صدر کے علاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باریشال جانے والی بس میں 52 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن بس میں 60 افراد سوار تھے جو باریشال کھلنا ہائی وے پر چھترکنڈا کے علاقے میں بنے تالاب میں گرگئی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہرایا جارہا ہے جبکہ بس گرنے کی وجہ بس میں مسافروں کا گنجائش سے زیادہ سوار ہونا بھی بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب حادثے میں بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ وہ بھنڈاریا سے بس میں سوار ہوا تھا اور بس مسافروں سے ضرورت سے زیادہ بھری ہوئی تھی، جبکہ لوگ بس کے کوریڈور میں بھی کھڑے تھے۔

مسافر نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ ڈرائیور سپروائزر سے بات کررہا تھا اور اتنے میں بس سڑک سے اتر کر تالاب میں گرگئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com