کشمیر کی جی20 میٹنگ سے بوکھلایا چین، کہا-متنازعہ علاقوں پر ہونے والے منصوبوں میں نہیں ہوں گے شامل
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ سرینگر میں جی20 میٹنگ جموں کشمیر کے لیے اپنی حقیقی صلاحیت دکھانے کا ایک بڑا موقع ہے۔
ہندوستان اس مرتبہ جی20 کی صدارت کررہا ہے اور اسے شاندار بنانے کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑنا چاہتا۔ اسی ضمن میں ہندوستان، کشمیر کے سرینگر میں 22 سے 14 مئی تک جی20 کی میٹنگ کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ ہندوستان کے اس انعقاد سے چین کو مرچی لگی ہوئی ہے۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین متنازعہ علاقے پر کسی بھی طرح کی جی20 میٹنگ منعقد کرنے کی پرزور مخالفت کرتا ہے۔ ہم ایسی میٹنگوں میں شامل نہیں ہوں گے۔
چین پاکستان کا قریبی معاون ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے بھی سرینگر میں ہونے والی میٹنگ پر کہا تھا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کے اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ جموں اور کشمیر کے اپنے غیر قانونی قبضے کو بنائے رکھنے کے لیے ہندوستان کا یہ قدم غیر ذمہ دارانہ ہے۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ سرینگر میں جی20 میٹنگ جموں کشمیر کے لیے اپنی حقیقی صلاحیت دکھانے کا ایک بڑا موقع ہے۔ سنگھ نے کہا کہ سرینگر میں اس طرھ کے بین الاقوامی انعقاد سے ملک اور دنیا بھر میں مثبت پیغام جائے گا۔