LOADING

Type to search

بین الاقوامی

دہشت گردی پر چین پھر بے نقاب،UNمیں دہشت گرد رؤف کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ہندوستان کی تجویز کی مخالفت کردی

گزشتہ سال اگست میں بھی چین نے روف اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی ہندوستان اور امریکہ کی تجویز کو ویٹو کے استعمال سے روک دیا تھا۔

بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دہشت گردی کو لے کر چین ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوا ہے۔ پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے دہشت گرد عبدالروف اظہر کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ہندوستان کی تجویز پر چین نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔

رؤف اظہر جیش سرغنہ مسعود اظہر کا بھائی ہے۔ وہ ہندوستان میں کئی دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا ہے، جن میں 1999 میں انڈین ایئر لائنز کی پرواز آئی سی 814 کو ہائی جیک کرنا، 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ اور 2016 میں پٹھان کوٹ میں انڈین ایئر فورس کے اڈے پر حملہ شامل ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ چین نے ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 1267 آئی ایس آئی ایل اور القاعدہ ممنوعہ فہرست میں روف اظہر کو شامل کرنے کی تجویز کی مخالف کی ہے۔ امریکہ نے 2010 میں روف اظہر پر پابندی لگائی تھی۔ گزشتہ سال اگست میں بھی چین نے روف اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی ہندوستان اور امریکہ کی تجویز کو ویٹو کے استعمال سے روک دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ، گزشتہ دنوں،  پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر حنا ربانی کھر کے درمیان ہوئی خفیہ بات چیت کا افشاں ہوگیا تھا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور خارجہ امور کی مملکتی وزیر حنا ربانی کھر کے امریکہ کے ساتھ رشتوں پر بات چیت کا ایک اہم ریکارڈ لیک ہوگیا ہے، بات چیت میں چین کے ساتھ رشتوں پر بھی بات کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com