LOADING

Type to search

بین الاقوامی

بحر ہند میں بے بس ہوا چین، ڈوبے جہاز کو تلاش کرنے کیئے پھر ہندوستان نے بھیجا اپنا طیارہ

Indian Navy Rescues Chinese Ship:

ہندوستانی بحریہ نے بدھ کو چین کی بحریہ کی ایک اپیل پر بحر ہند میں ڈوبے ایک چین کے مچھلی پکڑنے والے جہاز کی تلاش میں مدد کی ۔ جہاز میں مبینہ طور پر 39 افراد سوار تھے۔

نئی دہلی : ہندوستانی بحریہ نے بدھ کو چین کی بحریہ کی ایک اپیل پر بحر ہند میں ڈوبے ایک چین کے مچھلی پکڑنے والے جہاز کی تلاش میں مدد کی ۔ جہاز میں مبینہ طور پر 39 افراد سوار تھے ، جن میں 17 چینی عملہ کے ارکین، 17 انڈونیشیائی اور پانچ فلپائنی شامل تھے ۔ بحر ہند کے وسطی علاقہ میں منگل سے ڈوبے

جہاز Lu Peng Yuan Yu 028 کو بچانے کیلئے چین نے ہندوستان سمیت کئی ممالک سے مدد مانگی تھی
ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق P-8i  طیارہ نے خراب موسم کے باجود کئی اور جامع تلاش کی ہے اور ممکنہ طور پر ڈوبے ہوئے جہاز سے وابستہ کئی چیزوں کا پتہ لگایا ہے ۔ فوری ردعمل کے طور پر SAR آلات کو PLA (N) جہازوں کی اپیل پر ہندوستانی طیارہ کے ذریعہ جائے واقعہ پر تعینات کیا گیا تھا ۔

وہیں چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ لاپتہ عملے کے ارکان کی تلاش میں جمعرات کو دو لاشیں ملی ہیں۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لو پینگ یوآن یو 028 کے ڈوبنے کے بعد جاری سرچ آپریشن میں دو متاثرین کی باقیات ملی ہیں۔ تاہم جمعرات کو ملنے والی دونوں لاشوں کی شہریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com