LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردوٹائمز)سی پی اوسید خالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم،چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز، سینئر ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،سینئر افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات اور اقدامات پر سی پی اوسید خالدہمدانی کو بریفنگ دی،سی پی اوسید خالدہمدانی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکاروں کو وقتاًفوقتاً چیک اور بریف کریں، الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،سیکورٹی پلان کے مطابق فول پروف سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سینئر افسران تمام جلوسوں اور مجالس کے سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اورحکومتی احکامات پرسختی سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا،ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com