LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردوٹائمز) کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک کاشف کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ۔

ایس ایچ او تھانہ مندرہ نے ہمراہ پولیس ٹیم جی ٹی روڈ سنگھوری موڑ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بابر نامی منشیات فروش گرفتار کرلیا ،
ملزم سے چرس سمیت پسٹل برآمد ۔ پولیس ٹیم کو ملزم گرفتاری پر سخت مزاحمت کا سامنا تفصیلات کے مطابق حال ھی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک کاشف کو علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی میں اطلاع ملی کہ ملزم بابر عرصہ دراز سے کھلے عام منشیات فروشی کرتا ھے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 02 کلو 400 گرام چرس سمیت پسٹل بمہ روند برآمد ھوا پولیس ٹیم ملزم کو بعد از گرفتاری تھانے لے جانے کیلئے روانہ ہوئی تو ملزم کے بھائی اور دیگر افراد نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس ٹیم سے مزاحمت شروع کر دی مگر پولیس ٹیم ملزم کو تھانے منتقل کرنے میں کامیاب ھو گئی ۔ زرائع نے بتایا کہ بعد ازاں بااثر شخصیات کی طرف سے ملزم کی طرف داری اور موقع پر مزاحمت پر معاملہ رفع دفعہ کی کوشش تاہم ایس ایچ او تھانہ مندرہ نے تمام دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔ زرائع کے مطابق ملزم بابر کافی عرصہ سے منشیات فروشی کھلے عام کر رھا تھا جس کیخلاف پولیس ملزم کے پیچھے بااثر افراد ہونے کی وجہ سے کاروائی سے گریزاں تھی ۔
ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل علاقہ متعدد بار پولیس کو نشاندھی کر چکے تھے مگر پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرتی تھی اس موقع پر ایس ایچ او ملک کاشف نے عوام کو کہا میں دن رات آپ عوام کیلئے حاضر ھوں کوئی بھی مسئلہ هو ڈائریکٹ میرے پاس آئیں ۔
ایس پی صدر نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ڈی ایس پی گجرخان سمیت ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com