چارسدہ(اردوٹائمز) : اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ آف پولیس ( اے ایس پی ) نازش شہزادی کی چارسدہ امد۔
ضلع بھر کے لیڈیز کانسٹبلان سے ملاقات اور میٹنگ کا انعقاد۔
چارسدہ ( کرائم رپورٹر ) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) نازش شہزادی نے چارسدہ کی لیڈیز پولیس افسران کے ساتھ ملاقات اور میٹنگ کی۔ اس موقع پر لیڈیز پولیس افسران کے مشکلات، مسائل اور مرد پولیس افسران کے درمیان باہمی تعاون کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اے ایس پی نازش شہزادی نے خواتین پولیس افسران کو پیشہ ورانہ ترقی اور کام کے لیے پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں امن و امان برقرار رکھنے میں لیڈیز پولیس افسران کا اہم کردار ہے، منفرد چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے لیڈیز پولیس کو فیلڈ میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے تمام لیڈیز پولیس افسران کے لیے ایک جامع، صاف اور پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے محکمہ پولیس اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
چارسدہ لیڈی پولیس افسران نے میڈم نازش شہزادی کو لیڈی پولیس افسران کو با ھمت اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے انکی محنت و تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے، ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔