ہری پور(اردوٹائمز) تھانہ سراۓ صالح کی حدود موضع گاندھیاں میں صبح چار بجے کے قریب شدید بارش سے کچا مکان زمین بوس
تھانہ سراۓ صالح کی حدود موضع گاندھیاں میں صبح چار بجے کے قریب شدید بارش سے کچا مکان زمین بوس ھو گیا ۔مکان کی چھت گرنے سے سابق کسان کونسلر اسحاق ولد اسماعیل اور اس کی بیوی جاں بحق ھو گئے ۔جب کہ گھر کے باقی افراد دوسرے کمرے میں ھونے کی وجہ سے معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ارد گرد کے رھائشی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ۔۔