LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) توشہ خانہ ریگولیشن اینڈمینجمنٹ بل2023 سینیٹ سے منظور

توشہ خانہ ریگولیشن اینڈمینجمنٹ بل2023 سینیٹ سے منظور ہوگیا۔ بل وزیرمملکت شہادت اعوان نے ایوان میں پیش کیا تھا۔

بل کے متن کے مطابق صدر، وزیراعظم، وفاقی وزرا، مسلح افواج اور ججز کو بھی تحائف جمع کرانے ہوں گے، تحائف جمع نہ کرانے والے سرکاری عہدیدار یا نجی شخص کو سزا ہوگی۔

متن کے مطابق بل کا اطلاق سرکاری عہدیداران، سرکاری وفد میں شامل نجی افراد پر بھی ہوگا، گریڈ ایک سے گریڈ4کے نقد تحفہ لینے والے ملازمین قانون سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بل کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر تحفے کی مالیت کے 5گنا کے برابر جرمانہ ادا کرنا ہوگا، سرکاری عہدیدار یا نجی شخص کو تحفہ مقررہ وقت میں طریقہ کارکےتحت جمع کرانا ہوگا۔ وفاقی حکومت قانون کی منظوری کے بعد توشہ خانہ سےمتعلق قواعد بناسکے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com