LOADING

Type to search

کرائم نیوز

شکار پور: مسلح افرادکی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

سندھ کے ضلع شکار پورمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ نبی شاہ وگن تھانہ حدود گاؤں منگت واہ میں پیش آیا جہاں مکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان فرار ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت پھلوان مندھرانی اور میھر مندھرانی کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ مندھرانی قبیلے کے دو گروپوں میں جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم  واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com